21 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی کی چھٹی سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے صیہونی حکومت پر حزب ا للہ کی اس کامیابی کو فتح الفتوح سے تعبیر کیا ہے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو مبارکباد کےپیغام میں کہاہے کہ حزب اللہ کے جیالوں نے تینتیس روزہ جنگ میں صہیونی جارحین کے کھوکھلے دبدبے کا بھرم توڑدیا اور ظلم و ستم پر استوار اس کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں جس کے نتیجے میں قوموں کو سربلندی اور عزت اور سامراج اور اس کے آلہ کاروں کو شرمندگي نصیب ہوئي ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ کے بہادر اور سرفروش مجاھدین کو خدا کے فضل و کرم اور آپ کی مدبرانہ قیادت میں جو قابل فخر کامیابیاں ملی ہیں وہ دراصل لبنان کے مظلوم عوام کی استقامت اور شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور میں آپ کو لبنان کی برادر قوم کو اس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ قابل ذکر صہیونی ریاست نے بارہ جولائي دوہزار چھے کو لبنان پر تینتیس دنون تک جنگ چھیڑ رکھی تھی جس میں قدس کی غاصب حکومت کو حزب اللہ کے جیالوں نے ایسی شدید شکست سے دوچار کیاکہ آج بھی صیہونی حکومت اس شکست کے زخم چاٹ رہی ہے۔  ........

/169